آسٹریلیا نے سابق صہیونی ریاست کی اسرائیلی وزیر آیلیٹ شیکڈ اپنے ملک کا ویزا دینے سے صاف انکار .

Screenshot_20241122-2122152.png

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے امور داخلہ نے اسرائیلی سابق وزیر داخلہ و انصاف کی وزٹ ویزا درخواست کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ انکی آمد سے شہری بدنام یا پھر ملک تنازع پھیلنے کے خدشات ہیں۔

سابق صہیونی وزیر آیلیٹ شیکڈ کو اگلے ہفتے کینبرا میں ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

رپورٹس کے مطابق آیلیٹ شیکڈ کو مائیگریشن ایکٹ کے کچھ حصوں نے بلاک کردیا تھا جو کسی بھی ملک کے وزیر یا اعلیٰ عہدیدار کو ویزا دینے کا اختیار رکھتا ہے۔

وزارت اگر سمجھتی ہے کہ درخواست دہندہ آسٹریلوی کمیونٹی کو بدنام کرسکتا ہے یا ملک میں اختلاف کی وجہ بنے گا تو اسے ویزا نہ دینے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ویزے دینے سے انکار کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا اور یہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں نسل کشی کے بعد حالیہ تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب قابض ریاست کی وزیر نے آسٹریلیا کے اقدام کو شرمناک قرار دیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے