آئی ایس او کا پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان/پارہ چنار میں گرینڈ آپریشن کیا جائے مرکزی صدر

2412304.jpg

پارہ چنار میں مسافر بس حملہ میں حکومتی نااہلی کے خلاف آئی ایس او پاکستان نے کل جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی نے کہا ہے کہ پارہ چنار میں ایک بار پھر ملک دشمن تکفیری عناصر نے شیعہ شناخت پر مومنین کو نشانہ بنایا۔ شیعہ نسل کشی میں ملوث سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نااہلی اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی کے مسلسل واقعات پر جوڈیشنل کمیشن بناکر تحقیقات کروائی جائیں۔صدر آئی ایس او پاکستان نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی طرح پارہ چنار میں انتہاپسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔واضح رہے کہ پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،تکفیریوں نے کانوائے کی مسافر بسوں کو گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 80 سے زیادہ مومنین کو شہید کردیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے