نیتن یاہو یرغمالیوں کو رہا کروانۓ کے لیے لالچ دینے پر اتر آئےٓ
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ایک سال کی کوششوں کے باوجود یرغمالیوں کو نہ چھڑا سکے اس لیے اب انہوں نے خطیر رقم کے ذریعے لالچ دینا شروع کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 50 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی ہے۔نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ ہر یرغمالی کے بدلے 50 لاکھ ڈالر دیں گے اور رہائی کے عمل میں شامل افراد کو ان کے اہلخانہ سمیت غزہ سے نکالنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر حملے جاری ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اسرائیل کی بمباری لبنان میں بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں حزب اللّٰہ کے اہم کمانڈر علی دویک سمیت متعدد افراد جان سے گئے ہیں۔ تل ابیب اور شمالی علاقوں میں حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔