ہنگو پولیس کی کامیاب کارروائی، حافظ سعید گروپ کے تین دہشتگرد گرفتار

WhatsApp-Image-2024-11-16-at-3.31.42-PM-635x380.jpeg

ہنگو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 11 مقدمات میں مطلوب تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او خالد خان اورسی ٹی ڈی سی پی سعادت حسین نے ہنگو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتاردہشت گرد 11 دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس اورسیکیورٹی اداروں کومطلوب تھے، گرفتار دہشت گرد ہائی پروفائل ٹارگٹ کے لیے منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

ڈی پی او ہنگوکا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان میں ٹریننگ حاصل کی، حکومت نے دو دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے 20-20 لاکھ روپے انعام بھی مقررکررکھا تھا۔ڈی پی او محمد خالد خان نے کہا کہ گرفتاردہشت گردوں کا تعلق حافظ سعید گروپ سے ہے، دہشت گرد بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے،گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ ،ہینڈ گرنیڈ اور موبائل بھی برآمد کیے گئے ہیں، گرفتاردہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کوہاٹ کے حوالے کر رہے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے