نیدرلینڈ: فلسطینی پرچم کی بے حرمتی پر فٹبال میچ کے دوران تصادم

08115341c77d3a6-1000x600.jpg

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدر لینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں یورپا لیگ کے میچ کے دوران اسرئیلی فٹ بال شائقین پر حملہ ہوا ہے، اسرائیلی وزارت خارجہ کےمطابق حملے میں 11 اسرائیلی زخمی جبکہ 2 افراد لا پتہ ہے۔رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران اسرائیلی شائقین نے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے فلسطینی پرچم نذرآتش کردیا، جبکہ اس دوران اسرائیلی شائقین کی جانب سے ایک عرب ٹیکسی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نیدر لینڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 65 افراد کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق فٹبال میچ سے قبل اسرائیلی تماشائیوں نے فلسطینی پرچم کی بے حرمتی کی، اس دوران عرب مخالف اورغزہ کے بچوں کےخلاف نفرت انگیز نعرے بھی لگائے گئے جس کے نتیجے میں تصادم شروع ہوا۔تاہم اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل اسپین میں طوفانی سیلاب میں مرنے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی جس پر اسرائیلی تماشائی شورمچاتے رہے اور اس دوران عرب مخالف ترانے پڑھے گئے۔رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد اسرائیلی وزات خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوٹلز تک محدود رہیں جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے دو طیارے ہنگامی طور پر ایمسٹرڈیم بھیجنے کا حکم دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے