اسامہ بن لادن کا بیٹا فرانس سے ڈی پورٹ، دوبارہ داخلے پر پابندی عائد

08200751fcea21d.jpg

القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے کو سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی تعریف کرنے والی پوسٹ پر تبصرہ کرنے پر فرانس سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر بن لادن کئی سالوں سے فرانس کے صوبے نارمینڈی میں مقیم تھے، ان پر سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریٹیلو نے ایک بیان میں کہا کہ عمر بن لادن کو فرانس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انہیں پہلے بھی ملک بدر کیا جاچکا ہے۔

تاہم برونو ریٹیلو نے انہیں ڈی پورٹ کرنے کے وقت اور جگہ کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیں۔وزیر داخلہ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں لکھا کہ ’عمر بن لادن جو فرانس میں اورن کے علاقے میں متعدد سالوں سے ایک برطانوی شہری کے شریک حیات کے طور پر رہائش پذیر تھے، نے 2023 میں اپنے سوشل نیٹ ورکس پر ایسے تبصرے شائع کیے جس میں دہشت گردی کی تعریف کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمر بن لادن پر ملک میں داخلے پر پابندی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہ کسی بھی وجہ سے فرانس واپس نہیں آسکیں گے۔تاہم میڈیا کا عمر بن لادن سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہوا۔

فرانس کے مقامی اخبار کے مطابق عمر بن لادن کی اپنے والد اسامہ بن لادن، جنہیں 2011 میں امریکی فورسز نے ہلاک کیا تھا، کی سالگرہ پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے فرانسیسی حکام کی توجہ حاصل کی تھی۔میڈیا نے جولائی 2023 میں پولیس کی جانب سے دومفورٹ نارمینڈی میں ان کی تلاش کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے