حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر ’حیفہ‘ پر درجنوں راکٹ داغ دیے، 12 افراد زخمی

19_2024-638438830957990970-799.jpg

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے تیسرے سب سے بڑے شہر حیفہ پر 190 میزائل فائر کیے ہیں، اسرائیلی فورسز نے حملے میں اب تک 12 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل میں 7 اکتوبر کے حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر اسرائیل میں گزشتہ روز مظاہرے کیے گئے اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ پر درجنوں میزائل داغے گئے، تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ نے حیفہ کے جنوب میں اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس یونٹ ’فادی ون‘ کو نشانہ بنایا جب کہ حیفہ کے شمال میں بھی درجنوں میزائل داغے گئے۔حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں سائرن بج گئے

دوسری جانب، اسرائیلی فورسز نے لبنان میں اپنی کارروائی مزید تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے، جوابی کارروائی میں 2 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ، چائنا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کی جانب سے لبنان کو ہنگامی طبی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے اب تک 12 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ اسرائیل کی کارروائیوں میں اضافے کے اعلان نے لبنانیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے