اسرائیلی اخبار نے تل ابیب کی ڈگمگاتی معیشت کا پردہ چاک کردیا

IMG_20241003_100443_416.jpg

اسرائیلی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کی معیشت غزہ میں فتح سے قبل ہی جنگ ہار چکی۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور اس دوران صیہونی فوج کو امریکا اور اسکے اتحادیوں کی جانب سے بھرپور مالی معاون بھی رہا ہے۔اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق غزہ شہر کو ملیا میٹ کرنے اور امریکی مالی اور عسکری معاونت کے باوجود اسرائیل کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور جنگی اخراجات سے اسرائیلی معیشت بری طرح دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔

اخبار کے مطابق لبنان اور غزہ میں جنگ کی وجہ سے اسرائیل کو یومیہ چوبیس کروڑ ڈالر کا خرچ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، ٹورازم انڈسٹری بند ہونے سے اسرائیل کی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ہارٹز کے مطابق سات اکتوبر کے بعد سے امریکا اسرائیل کو سترہ اعشاریہ نو ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے، اسرائیل کی معیشت نے تقریباً ایک سال سے جاری جنگ کے دوران قرض لینے کے سبب بڑھتے اخراجات نے صہیونی ریاست کے مالیاتی ڈھانچے پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے