کے پی میں پولیس پر حملے : اہلکاروں کا احتجاج، بنوں میں اہلکاروں نے لاش رکھ کر دھرنا دیدیا

2703491-dikhanpoliceprotest-1726131088-426-640x480.jpg

باجوڑ / ڈی آئی خان: خیبرپختون خوا کے متعدد اضلاع میں پولیس پر حملوں کے خلاف اہلکاروں نے ڈیوٹیاں چھوڑ دیں اور احتجاجاً دھرنے دے دیے۔

باجوڑ میں پولیس نے ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا اور احتجاج شروع کردیا، اہل کاروں نے سول کالونی پولیس لائن گراؤنڈ میں خیمے نصب کردیئے ضلع بھر میں ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا۔

باجوڑ دھرنے میں ضلع بھر سے پولیس اہلکاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، دھرنے میں بیٹھے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج وسیع کردیں گے، جب تک اداروں کے اہلکار ہمارے ساتھ پولیو ڈیوٹی نہیں کریں گے تب تک پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ ہوگا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے