خیبرپختونخوا دہشتگردوں کی جگہ ہے جسے چھپنا ہے وہاں جا کر چھپ جائے، عظمی بخاری

2701965-uzmabukharix-1725949422-942-640x480.jpg

لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) دہشتگردوں کے چھپنے کی جگہ ہے جسے چھپنا ہے وہاں جا کر چھپ جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے گزارش ہے کہ کے پی کے میں زرتاج گل دہشتگرد ہے جس کو وہاں پناہ دی گئی ہے۔ ان سب کا ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا۔ پشاور ہائی کورٹ کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔ میں صوبوں میں لڑائی نہیں چاہتی ہوں وہاں بھی پاکستانی ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں کیپیسٹی ہی موجود نہیں ہے۔ سارے دہشت گرد جلسے میں موجود تھے۔ ان کی نیت ہی نہیں تھی۔ میرا کیس صرف میرا نہیں یہ قوم کی سب خواتین کے بارے میں ہے۔ جن جن اکاؤنٹس سے یہ گند اپ لوڈ ہوتا ہے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ یہ ابھی تک مواد ڈیلیٹ بھی نہیں کروا سکے۔ ایف آئی اے پھر ٹائم لے کر نکل گیا۔ اس ملک میں اگر کسی ایپ کو سنبھال نہیں پا رہے تو اس ایپ کو ہی بند کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے