آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کروایا جارہا ہے، عظمیٰ بخاری

2700675-uzmaa-1725786022-500-640x480.jpg

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا جلسہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کروایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی ایسے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی این آر او کے تحت باہر آسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دو دن پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی خان سے اہم پروگرام کا آغاز کیا ہے، وسیم اکرم پلس کے نام کی ایک شخصیت ڈی جی خان سے تھے۔

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے ان بے شرموں سے خود کچھ ہوا نہیں اور دوسروں کے کام پر تکلیف ہوتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں ایک تماشہ ہونے جارہا ہے، پی ٹی آئی کا میوزیکل کانسرٹ ہوگا، تماشائی اکھٹے ہوں گے اور گھر چلے جائیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کے کیس سے بچ نہیں سکتے، نئے قانون سے ریلیف مانگنے کے لئے پہلی درخواست بانی پی ٹی آئی کی آئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ االلہ تعالیٰ اس ملک کو اپنی حفاظت میں رکھے، نو مئی کا جواب سب کو دینا ہوگا، پاکستان کے حالات اس کے متقاضی نہیں ہے کہ پاکستان کی حکومت کو گرا دیا جائے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے