پاکستان کی نئی خاتون سیکرٹری خارجہ کون ہے؟

baloch-1.webp

اسلام آباد: حکومت نے فارن سروسز آف پاکستان کی گریڈ 22 کی افسر آمنہ بلوچ کو ملک کی نئی خاتون سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر 2024 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فارن سروس کی گریڈ 22 کی افسر آمنہ بلوچ جو اس وقت بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر ہیں، آمنہ بلوچ کا تبادلہ کرکے انہیں 11 ستمبر 2024 سے تاحکم ثانی وزارت خارجہ کا سیکریٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔

آمنہ بلوچ کون ہے:

تاریخ میں ماسٹرڈگری رکھنے والی آمنہ بلوچ نے موجودہ عہدے پر فائز ہونے سے قبل ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔

آمنہ بلوچ اس سے قبل اپنے کیریئر کے دوران بیرون ملک ہیڈ کوارٹرز اور مشنز میں مختلف ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں جن میں چین کے شہر چینگڈو میں پاکستان کی قونصل جنرل بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آمنہ بلوچ ایک پیشہ ور سینئر سفارتکار ہیں اور مختلف دارالحکومتوں میں خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ موجودہ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے