پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا

ezgif-4-55a50a3867.webp

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کوہنی کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق مارک ووڈ کی انجری نہ صرف انہیں دورہ پاکستان سے باہر رکھے گی بلکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔

ای سی بی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارک ووڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران کہنی میں چوٹ لگی تھی تاہم وہ سری لنکا کے خلاف اس کے بعد ٹیسٹ میچ میں بھی کھیلتے رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مارک ووڈ اکتوبر میں پاکستان اور دسمبر میں نیوزی لینڈ کے سرمائی ٹیسٹ دوروں میں شرکت نہیں کریں گے۔

البتہ فاسٹ باؤلر 2025 کے اوائل تک مکمل فٹ ہونے کی کوشش کریں گے تاکہ وک وائٹ بال دورے اور فروری 2025 میں پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی نمائندگی کر سکیں۔

ای سی بی نے مزید کہا کہ مارک ووڈ کو مکمل فٹنس حاصل کرنے اور ٹیم میں واپسی کو یقینی بنانے کے لئے مکمل آرام اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوگی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے