سعودیہ عرب جلد اسرائیل کو تسلیم کرلے گا، امریکا کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے امریکی صدر کے آنے سے قبل سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے تفصیل نہیں بتا سکتا۔ ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہو گا لیکن ایسا ہو گا۔
انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ ’میں اب بھی پر امید ہوں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہوجائیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کے دور اقتدار میں ہی ایسا ہونے جا رہا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کرالی تو سعودیہ اور اسرائیلی تعلقات کی بحالی کا مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا۔