چترال، سوات اور مالاکنڈ میں ایف سی نارتھ کے زیر اہتمام یوم دفاع کی تقریب

2699596-chitral-1725614420-724-640x480.jpg

پشاور: چترال، سوات اور مالاکنڈ میں فرنٹیئر کور نارتھ کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی حکام کی جانب سے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس اہم دن کے موقع پر حکام کی جانب سے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقاتیں جاری ہیں جن میں ان کے پیاروں کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

اسکے ساتھ، اسکولوں میں بھی مختلف تقریبات کا اہتمام جاری ہے جس میں طلباء اور طالبات قوم کے غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے