پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ؛ عدالت نے راستے میں رکاوٹ ڈالنے سے روک دیا

2699586-ptijalsa-1725613948-961-640x480.jpg

راولپنڈی: ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے راستے میں انتظامیہ کو رکاوٹیں ڈالنے سے روک دیا ہے۔

پٹیشن کی سماعت ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کی۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کو جلوس کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑے کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ جلسے میں شرکت کرنے والے کارکنان و قائدین کو گرفتار یا ہراساں بھی نا کیا جائے، پر امن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا بنیادی آئینی حق ہے، کارکنان بھی پرامن شریک ہوں۔

پٹیشن انصاف لائرز ونگ راولپنڈی نے دائر کی تھی، عدالتی فیصلہ ڈی سی اور سی پی او کو ارسال کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا سنگ جانی اسلام آباد میں 8 ستمبر کو جلسہ ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے