عمران خان کیس ثابت کرنے میں ناکام، سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کردیں
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اپیلیں منظور کرلیں۔
عمران خان نیب ترامیم کیس ثابت کرنے مین ناکام، سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے تین رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر حکومتی اپیل منظور کرلیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی نے لارجر بینچ نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا فیصلہ اڑا دیا اور نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں کی اپیلیں منظور کرلی ہیں۔
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قراردینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں کا محفوظ فیصلہ سنایا، لارجر بینچ نے پانچ صفر کے اکثریتی فیصلے سے نیب ترامیم بحال کردی۔
فیصلے میں لکھا کہ نیب ترمیم آئین متصادم نہیں، پارلیمان اور عدلیہ کا آئین میں اپنا اپنا کردار واضح ہے، سپریم کورٹ پارلیمنٹ کیلئے گیٹ کیپر کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پریم کورٹ کوجب بھی ممکن ہوقانون سازی کوبرقراررکھنے کی کوشش کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نیب ترامیم کوآئین سے متصادم ثابت کرنے میں ناکام رہے۔
جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے اضافی نوٹ بھی تحریر کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت کی اپیل ناقابل سماعت اور متاثرہ فریقین کی اپیلیں منظور کیں۔