رسٹیانو رونالڈو نے تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا

ezgif-4-8988b1f220.webp

پرتگال کے اسٹار فٹبالر اور گول اسکورنگ مشین کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

یورپی نیشنز کپ کے افتتاحی میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کروشیا کے خلاف اپنے کیریئرکا 900 واں گول اسکور کرکے انٹرنیشنل فٹبال میں 900 گول بنانے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔

میچ کے 34 ویں منٹ میں نونو مینڈس کے ڈیپ کراس سے جیسے ہی رونالڈو نے گول اسکور کیا وہ تیزی سے فیلڈ سے باہر آئے اور مسلمانوں کے انداز میں سجدہ کیا اور رونے لگے۔

پرتگال کے تمام کھلاڑیوں نے ایک منفرد سنگ میل عبور کرنے پر کسٹیانو رونالڈو کو گھیرے میں لے کر مبارک باد دی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے