نواز شریف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار
اسلام آباد: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کیساتھ غیر مشروط مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کیلئے گزشتہ روز استعفیٰ دینے کے بعد آج استعفیٰ واپس لینا مشکل ہوگا۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ اس طرح کی چیزوں کو سنبھالا جاتا ہے اور میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ حکومت کو بلوچستان کے معاملات کو پہلی ترجیح سمجھنا چاہئے اور متعلقہ اداروں کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے۔