حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، 10 کروڑ روپے اور ہزاروں ڈالرز برآمد

2698774-hawalahundi-1725516973-859-640x480.jpg

کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیری کی ہدایات پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی جانب سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ کارروائی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم بہزاد عالم کو کراچی کے علاقے صدر سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔

چھاپے کے دوران ملزم سے 10 کروڑ 24 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ، 51850 امریکی ڈالر، 1500 آسٹریلین ڈالر اور 250 درہم بھی برآمد ہوئے۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے