کنعانی: فلسطین کے معروف ادا کار کا خون فلسطینی قوم کی مظلومیت کا فریادی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں چالیس ہزار سے زائد دیگر شہیدوں کی طرح معروف فلسطینی اداکار کا خون بھی ملت فلسطین کی مظلومیت کا فریادی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابط کے پیج پر لکھا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی تازہ وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے مشہور فلسطینی ادا کار کا خون فلسطینی عوام کی مظلومیت، غاصب صیہونیوں کی درندگی نیز انسانی حقوق کے دفاع کے نام نہاد دعویداروں کی منافقت کا فریادی ہے۔
ناصر کنعانی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی کے وحشیانہ جرائم کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ اس میں فلسطینیوں کے سبھی طبقات کے لوگ نشانہ بن رہے ہیں اورخون آشام صیہونی درندے ہر روز ایک نیا قتل عام انجام دیتے ہیں۔
انھوں نے لکھا ہے کہ غزہ کے جبالیا کیمپ پر صیہونیوں کے تازہ وحشیانہ حملے میں "قبضۃ الاحرار” اور بوابۃ السسما” نامی ڈرامہ سیریلوں میں کام کرنے والے مشہور فلسطینی ادا کار ابوسخیلہ بھی شہید ہوگئے۔
ناصر کنعانی نے لکھا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے دیگر چالیس ہزار شہیدوں کے ساتھ اس معروف فلسطینی ادا کارکا خون بھی فلسطینی قوم کی مظلومیت اور غاصب صیہونیوں کی درندگی نیز انسانی حقوق کے دعویداروں کے جھوٹ اور منافقت کا فریادی ہے۔