بنگلادیش سے تاریخی شکست؛ پاکستانی ٹیم نے 69 سالہ تاریخ پلٹ دی

2698115-pakvban-1725432477-308-640x480.jpg

پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 ٹیسٹ میں کوئی فتح نہ سمیٹ کر ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بناڈالا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں جبکہ دوسرے میں 6 وکٹوں کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

بنگلادیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان مسلسل ابتدائی 2 میچز میں شکست دی جبکہ پہلی بار پاکستان بنگلادیش سے کوئی ٹیسٹ میچ ہارا۔

اسی طرح یہ بھی پہلی بار ہے کہ پاکستان لگاتار ہوم گراؤنڈ پر 10 ٹیسٹ میچز میں کوئی ایک بھی فتح نہ سمیٹ سکا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے