ٹک ٹاک سے متاثر شاگرد نےاستاد کو قتل کردیا

2698119-tiktokban-1725433652-201-640x480.jpg

پشاور: پشاور میں ٹک ٹاک سے متاثر شاگرد نے استاد کو قتل کردیا۔

 

 

مقتول شیخ عدنان شاہ ولی قتال قصہ خوانی میں برتنوں کی دوکان کئی سالوں سے چلا رہا تھا اور اس نے مختیار نامی نوجوان کو اپنی دوکان پر10 برس قبل شاگرد رکھا تھا۔ مختیار ٹک ٹاک اور پشتو فلموں سے متاثر تھا اور اپنے علاقے میں لوگوں سے لڑتا جھگڑتا رہتا تھا جس سے تنگ آ کر شیخ عدنان نے اسے 6 ماہ قبل دکان کی نوکری سے نکال دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مختیار گزشتہ کئی روز سے دکان پر آ کر دوبارہ نوکری پر رکھنے کی ضد کر رہا تھا تاہم مقتول دکاندار نےمختیار کو منع کردیا۔ انکار پر مشتعل ہو کر مختیار نے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شیخ عدنان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نےملزم مختیار کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ کابلی میں درج کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے