شاہد خاقان عباسی اور محمود اچکزئی کی ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کی محمود اچکزئی سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمود اچکزئی نے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی۔
دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور ملک کو بحران سے نکالنے کیلیے مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق کیا۔