آئی ایم ایف کو ٹاگٹڈ سبسڈی پر کوئی اعتراض نہیں، وزیر خزانہ

2697685-muhammadaurangzaib-1725371720-932-640x480.jpg

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوسائٹی کے ہر شعبے کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے، تاجروں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس بڑھایا جائے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق طبقے کو سبسڈی دی جاسکتی ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کے حوالے سے رواں ہفتے وزرائے اعلٰی سے بات چیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یکساں پالیسی نافذ ہوگی، وفاقی سیکرٹری خزانہ بھی صوبائی سیکرٹری سے بات چیت کریں گے، اسی مہینے صوبوں سے مل کر قومی فنانشل پیکٹ تیار کیا جائے گا جبکہ بیرونی فنانسنگ کا دو ارب کا گیپ ہے اسے پورا کرنے کے لیے ایڈوانس سطح پر بات چیت جاری ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے