بلوچستان میں پی ٹی آئی کنونشن کے دوران کارکنان آپس میں لڑپڑے
کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں پی ٹی آئی کنونشن کے دوران کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر صوبائی صدر سمیت سینیئر رہنماء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی صدر کے گن مینوں نے ورکرز کنونشن کے دوران سیکیورٹی انچارج کو تشدد کا نشانہ بنایا، صوبائی صدر اور سینیئر رہنما کے پوسٹر لہرانے پر جھگڑا ہوا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجاً کوئٹہ اسلام آباد قومی شاہراہ بند کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے بعد قومی شاہراہ پر مشتمل افراد نے احتجاج ختم کر دیا۔
ایف آئی آر صوبائی صدر داؤد شاہ اور سینیئر رہنماء ملک باری کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں 337A /337D کی دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر قلعہ سیف تھانے میں درج کیا گیا ہے۔