اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست، ایف آئی اے کو نوٹس جاری

2696798-cfdx-1725261768-486-640x480.jpg

لاہور: لاہور کی عدالت نے رائٹر اور اینکر اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

لاہور کے سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نے اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر گرفتارکیا۔ ایف آئی اے نے ٹوئٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا۔ مقدمے کے حقائق قانون کے برعکس ہیں۔ عدالت اوریا مقبول جان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرے۔

عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے