لاؤروف: ایران اشتعال انگیز اقدامات کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا

171370419.jpg

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ تہران میں حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی دہشت گردانہ حملہ ایران کو مشتعل کرنے کے لئے تھا لیکن تہران اشتعال انگیز اقدامات کے زیر اثر کبھی نہیں آئے گا

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس وقت صرف تل ابیب کی حکومت ہے جو ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک ایسی بڑی جنگ چاہتی ہے جس میں پڑوسی ممالک بھی شامل ہوں۔

اس رپورٹ کے مطابق سرگئی لاؤروف نے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اسرائیلی حکومت علاقے میں پیدا ہونے والے حالات سے غلط فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی دہشت گردانہ اقدام کا مقصد بھی ایران کو مشتعل کرنا تھا۔

انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک بھی ایران کو مشتعل کررہے ہیں لیکن ایران ان کے اشتعال انگیز اقدامات کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور وہ کسی بڑی جنگ میں قدم نہیں رکھنا چاہتا۔

روسی وزير خارجہ نے اسی طرح انقرہ دمشق روابط کو معمول پر لانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ روس ، ایران اور ترکیہ اس سلسلے میں مستقبل قریب میں میٹنگ کریں ۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے