ایران: ہمیں ہر دو سے زیادہ ایٹمی ترک اسلحہ کے لئے عالمی عزم کی ضرورت ہے

171366988.jpg

اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اس دور میں ہمیشہ سے زیادہ ایٹمی ترک اسلحہ کے عالمی عزم کی ضرورت ہے

اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے ایٹمی تجربات پر پابندی کے عالمی دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایٹمی تحربات پر پابندی کا عالمی دن ایک ایسا موقع ہے جو ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ یہ تجربہ انسانی زندگی کے لئے کتنا تباہ کن ہے

انھوں نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکہ دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کی مہم کو پیچھے دھکیلتا ہے۔

اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے اپنے اس پیغام میں زور دے کر کہا ہے کہ آج کے دور میں ایٹمی ترک اسلحہ کی ضرورت ہر دور سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے