اسرائیل کا مغربی کنارے پر حملہ، 10 فلسطینی شہید

2694596-israelwestbankattack-1724905295-848-640x480.jpg

غزہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی سے بات چیت میں ہلال احمر کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں اور اس کے نزدیک 6 فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ طوباس شہر کے قریب الفارعہ کیمپ پرحملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک مختصر فوجی بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی جنین اور طولکرم شہر میں شروع کی گئی ہے۔ آپریشن کا مقصد مطلوبہ افراد کی گرفتاری اور بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔ بیان کے مطابق آپریشن میں فضائی معاونت بھی شامل ہے۔ لڑائی کے متوقع مقامات کے مطابق فلسطینی آبادی کے منظم انخلا کا بھی امکان ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے