واٹس ایپ کے آئی او ایس ورژن میں اہم کال فیچر کی آزمائش شروع

2692929-bi-1724682219-432-640x480.jpg

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں آئی او ایس صارفین کے لیے اے آر کال افیکٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد کمپنی نے آئی او ایس بِیٹا ورژن میں فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

کمپنی نے واٹس ایپ آئی او ایس بِیٹا 24.17.10.74 ورژن میں اے آر کال افیکٹس اور فلٹرز آزمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔ فیچر کا مقصد دنیا بھر کے صارفین کے لیے ویڈیو کال کی سہولت کو مزید مؤثر اور مفید بنانا ہے۔

اینڈرائیڈ ورژن کے مقابلے میں آئی او ایس اے آر افیکٹس اور فلٹر زیادہ دلچسپ ہیں۔ کمپنی اس فیچر میں ویڈیو کال کے لیے متعدد ڈائنامک فیشل فلٹر شامل کرنے جارہی ہے جس کے بعد رو برو گفتگو مزید پُر لطف ہوجائے گی۔

صارفین ویڈیو کال کے دوران کوئی فلٹر استعمال کر سکیں گے یا اپنی ویڈیو میں کلر ٹون کو بدل سکیں گے۔

فیچر میں بیک گراؤنڈ ایڈٹنگ ٹولز بھی پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ ویڈیو کالز کو مزید ڈائنامک بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے