جہاد اسلامی فلسطین نے غرب اردن پر صیہونی حکومت کے  وسیع حملوں کی مذمت کی ہے

171363119.jpg

تحریک جہاد اسلامی نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے غرب اردن پر صیہونیوں کے وسیع حملوں کی مذمت کی ہے۔

المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی دشمن نے مقبوضہ غرب اردن کے شمالی کیمپوں اور شہروں پر وسیع حملے شروع کردیئے ہیں ۔

جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن غرب اردن کو اپنے مقبوضہ علاقوں میں ملانا اور اس کو اپنے تسلط میں لینا چاہتا ہے ۔

جہاد اسلامی فلسطین کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت دراصل فلسطینی عوام پر اپنے وجود کی جنگ مسلط کرنے کی فکر میں ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن پر لشکر کشی، شہر بیت المقدس اور مسجد الاقصی پر اپنا تسلط جمانے کے صیہونی دشمن کے منصوبے کا حصہ ہے۔

جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن مسجد الاقصی کو یہودی رنگ دینا اور اس کے صحن میں کنیسہ بنانے کے مذموم منصوبے پر عمل کرنا چاہتی ہے جو سبھی بین الاقوامی قواانین اور کنوینشنوں کے منافی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ قدس بریگیڈ اس وقت غرب اردن میں صیہونی فوجیوں سے سخت جنگ میں مصروف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ غرب اردن پر حملہ کیا ہے اور اس کے کے مختلف علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ میڈیا ذرائع نے بدھ کی صبح غرب اردن پر صیہونی فوج کے حملے کی خبر دی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے