وزير خارجہ نے ایران اور ترکی کے درمیان اچھے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے تعمیری مذاکرات کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ہفتہ کے روز سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونی رابطے میں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے، باہمی تعلقات میں فروغ اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تعاون میں استحکام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی تبادلہ خیال جاری رہنے پر اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔
ترک وزیر خارجہ نے تہران اور انقرہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مغربی ایشیائی خطے میں کشیدگی کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان تبادلہ خیال میں کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے وزیر خارجہ کی طرف سے مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کو فروغ دینے اور تمام شعبوں میں تعلقات میں فروغ کے لئے باہمی گفتگو کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ۔
سید عباس عراقچی نے مغربی ایشیا کے حالات کے مزید بحرانی ہونے اور پورے علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کے لئے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ، اسلامی ملکوں خاص طور پر ایران و ترکیہ جیسے اہم ملکوں کے درمیان تبادلہ خیال کے سلسلے کے جاری رہنے پر زور دیا۔