پاک بھارت ہاکی سیریز؛ سابق اولمپئین نے بڑی پیشکش کردی

2690221-pakvindhockey-1724314545-601-640x480.jpg

بھارتی ہاکی لیجنڈ دھن راج پلے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی روابط کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔

خصوصی بات چیت میں سابق بھارتی کپتان نے بتایا کہ ہاکی کو مقبول بنانے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچوں کا ہونا بہت ضروری ہے، حکومتوں کے این او سیز رکاوٹ ہیں تو نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کے لیے آگے بڑھَا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں دھن راج پلے نے ہاکی اولمپئن خواجہ جنید کی خصوصی دعوت پر لندن میں ایک چیریٹی میچ میں بھی شرکت کی تھی، انکا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی تکنیک اور مہارت لاجواب رہی ہے، خواجہ جنید، شہباز سینئر، قمر ابراہیم، طاہر زمان اور کئی دوسرے کھلاڑیوں سے بہت اچھی دوستی ہے۔

میچز کے دوران صرف اپنی ٹیم کو جیت دلانےپر فوکس رہتا تھا، میدان سے باہر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت شاندار وقت گزرا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے