پاکستان کے ناظم الامور زائرین کے بس کے حادثے کا جائزہ لینے کے لئے یزد پہنچ گئے
پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامورایک وفد کے ہمراہ یزد پہنچے جہاں انھوں نے لیگل میڈیسن سینٹر جاکر بس حادثے میں شہید ہوجانے والے پاکستانی زائرین کے جنازوں کا معائںہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں شہید ہونے والوں میں سے ابھی تک گیارہ جنازوں کی شناخت نہیں ہوس کی ہے۔
پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور نے اپنے دورہ یزد میں لیگل میڈیسن سینٹر کا دورہ اور شہیدوں کے جنازوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ہی ذمہ دارعہدیداروں سے ملاقات اور اس حادثے کی تحقیقات کے بارے میں بھی اطلاعات حاصل کیں۔
یاد رہے کہ یزد کے علاقے تفت میں پاکستان کے زائرین اربعین کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 28 زائرین شہید اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔