ایم ایم اے چیمپئن شپ میں ایک اور پاکستانی فائٹر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
لاہور: مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کوارٹر فائنل مرحلے میں پاکستانی فائٹر شہاب علی نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
کوارٹر فائنل مرحلے کی 70.3 کلوگرام کیٹگری میں پاکستانی فائٹر شہاب علی نے ایرانی حریف داریوش خنلاری کو ناک آوٹ کردیا۔
شہاب علی نے پہلے راونڈ پر داریوش خنلاری کے منہ پر وار کئے اور ناک آوٹ کیا، پاکستان کے اب تک تین فائٹرز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپیئن شپ 2024 پہلی بار پاکستان میں منعقد ہورہی ہے، بریو کمباٹ اور ایشین چیمپیئن شپ مقابلوں میں کل 23 ممالک کے 180 سے زائد فائٹرز شریک ہیں۔