پاکستانی زائرین کیلئے چذابہ بارڈر مصیبت کا پہاڑ بن گیا

IMG-20240819-WA0036.jpg

پاکستان سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں زائرین کو جذابہ سرحد پر عراقی حکام کی جانب سے ایک مرتبہ پھر غیر انسانی اور

ناشائستہ روئیے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، زائرین جن میں خواتین بچے اور معمر افراد کی معقول تعداد شامل ہے انہیں عراق داخلے میں توھین آمیز روئیے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جزابہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عراقی حکام زائرین کے پاسپورٹ دیکھنا بھی گوارا نہیں کر رہے ،پاسپورٹ اٹھا کر پرے پھینک دئیے جاتے ہیں اور نازیبا الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں ، سینکڑوں زائرین عراق داخلے کے لیے جزابہ بارڈر پر بے سر و سامانی کی حالت میں پڑے ہیں جذابہ بارڈر پر اسوقت درجہ حرارت 50 ڈگری سنٹی گریڈ ہے جبکہ بارڈر پر بنیادی ضروریات کی کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہے ،گرمی کی شدت کے باعث متعدد زائرین بے ہوش ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں ، مصیبت میں پھنسے زائرین نے پاکستان کے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرکے انہیں ذھنی اذیت سے نجات دلائیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے