مقبوضہ فلسطین کے لیے تمام امریکی پرواز منسوخ

171347226.jpg

صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے نے مقبوضہ فلسطین کے لیے جانے والی تمام امریکی پروازوں کو منسوخ کئے جانے کی خبر دی ہے ۔

صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ امریکن ایئرلائنز نے اپریل 2025 تک مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی تمام پروازیں باضابطہ طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

اس سے قبل صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے لکھا تھا کہ بڑی ایئر لائن "امریکن ایئر لائنز” نے اپریل 2025 تک مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اس اخبار کے مطابق فی الحال کمپنی کی ویب سائٹ اور ریزرویشن سینٹر پر آئندہ موسم سرما میں مقبوضہ فلسطین کے لیے اور وہاں سے امریکہ کے لئے کوئی براہ راست پرواز نہيں ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے