پی ٹی آئی میں گروہ بندی نہیں، صوبائی وزیر شکیل خان کو کرپشن پر ہٹایا،مشیر اطلاعات کے پی

2687615-barristersaif-1723962010-146-640x480.jpg

اسلام آباد: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروہ بندی نہیں، صوبائی وزیر شکیل خان کو کرپشن پر ہٹایا گیا۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا، خیبر پختونخوا سے عوام بڑی تعداد میں جلسے کے لئے آئیں گے، ان کا جلسے میں اہم کردار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے اسلام آباد انتظامیہ جلسے کی این او سی نہ دے، اسلام آباد انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ جلسے کی اجازت دینا آپکا فرض ہے، اس بار جلسے میں روڑے نہ اٹکائے جائیں، ہم امن و امان کے ساتھ جلسہ کرینگے اور قانون کا احترام کرتے ہیں، ایسی صورتحال نہ پیدا کی جائے کہ تلخیاں ہوں۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ کچھ لوگ عمران خان سے جیل میں ملے اور شکایت کی کہ کے پی کے میں کرپشن ہو رہی ہے، شکیل خان کے محکمے کے حوالے سے کرپشن کی خبریں میڈیا پر گفتگو کر رہی تھیں، عمران خان نے اسد قیصر اور عاطف خان کو کہا جاکر کہیں کہ کرپشن برداشت نہیں ہو گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے