تماشائیوں کے بغیر میچ کروانے پر سابق کرکٹر نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بنگلادیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ اسٹیڈیم میں بغیر شائقین کے کروانے کے فیصلے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر کامران اکمل نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں اسٹیڈیم میں شائقین کے بغیر میچ کروانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ یہ میچ فیصل آباد یا ملتان میں بھی کروایا جاسکتا تھا جہاں اسٹیڈیم میں سہولیات اور فینز انجوائے کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئیز ٹرافی کیلئے اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کے کام ہورہے ہیں، یہ تو مذاق بنوانے والی بات ہے کہ ٹیسٹ میچ بغیر کراؤڈ کے کروارہے ہیں، یہاں کوئی 2، 3 اسٹیڈیمز تھوڑی ہیں! ہمارے پاس فیصل آباد اسٹیڈیم ہے میچ وہاں بھی منتقل کیا جاسکتا تھا۔