کیسپین ممالک کی میڈیا کانفرنس کا آغاز
کیسپین سی میڈیا کانفرنس آج روس کے شہر آستراخان میں شروع ہوگئی ہے۔
اس ایک روزہ کانفرنس میں بحیرہ کیسپین کے ساحلی ممالک کے نمائندوں کے علاوہ مالدووا اور ازبکستان کے نمائندے بھی شریک ہیں ۔ کانفرنس سے روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی سمیت کئی اعلی عہدیدار خطاب کریں گے۔
اس کانفرنس کا سب سے اہم موضوع بحیرہ کیسپین سے متصل ممالک کے درمیان کلچرل ڈائلاگ ہے۔ ہر سال منعقد کیا جانے والا کیسپین میڈیا فورم، بحیرہ کیسپین کے ساحلی ممالک کے میڈیا سے متعلق افراد کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔