جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کا فضائی حملہ

171340736.jpg

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعے کو جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے

لبنانی ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعے کو دوپہر سے قبل جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر بمباری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے اب سے تھوڑی دیر قبل جنوبی لبنان کے جن علاقوں پر بمباری کی ہے ان میں کفرکلا اور عتیرون نامی قصبے بھی شامل ہیں۔

جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے ان فضائی حملوں کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے اور اب تک ان حملوں میں ممکنہ جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے