صیہونی حکومت امریکی حمایت سے انسانیت کے خلاف جرائم میں مصروف ہے، کنعانی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ایک نسل پرست دہشت گرد حکومت ہے جو مغرب، خاص طور پر امریکی حکومت کی مکمل حمایت کے ساتھ کئی دہائیوں سے فلسطینی عوام کے بنیادی، فطری اور انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں مصروف ہے۔
ناصر کنعانی نے ورچوئل اسپیس میں اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 10 ماہ میں غزہ پٹی میں تقریباً 15ہزار بچوں سمیت 40 ہزار بے گناہ فلسطینیوں اور شہریوں کو قتل کیا اور 1 لاکھ سے زیادہ افراد کو زخمی کیا۔ ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے اور لاپتہ ہیں، پھر امریکی حکام ڈھٹائی سے فلسطینیوں اور اس کے مزاحمتی گروہوں کو دہشت گرد کہتے ہیں اور امریکی حکومت کہتی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف اسرائیل کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے!
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت بے بنیاد اور غلط منطق کے ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے مالی، عسکری اور سیاسی امداد فراہم کررہی ہے۔
کنعانی نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت ایک نسل پرست دہشت گرد حکومت ہے جو مغرب، خاص طور پر امریکی حکومت کی مکمل حمایت کے ساتھ کئی دہائیوں سے فلسطینی عوام کے بنیادی، فطری اور انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں مصروف ہے ۔
کنعانی نے کہا کہ یہ امریکی حکومت کے لیے نہ صرف ایک مستقل اور ناقابل تلافی جرم ہے، بلکہ بین الاقوامی سطح پر اسکی قانونی پیروی کا امکان ہے۔