پنٹاگون: ڈرون حملے میں 8 امریکی فوجیوں کو دماغی  چوٹ پہنچی ہے

171336890.jpg

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ شام میں اس کے ایک اڈے پر تازہ حملے میں آٹھ امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹ پہنچی ہے۔

امریکی وزارت جنگ پنتاگون کے ترجمان پیٹرک رائڈرنے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سنیچرکی صبح شمال مشرقی شام کے علاقے فرود رومالین میں اس کے اڈے پر ہونے والے حملے میں آٹھ امریکی فوجیوں کو برین انجری پہنچی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ ان آٹھ امریکی فوجیوں میں سے تین ٹھیک ہوگئے ہیں لیکن پانچ ابھی زیر علاج ہیں۔

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے ترجمان نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائيں اور صرف یہ کہنے پر اکتفا کیا کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں میں سے کسی کی بھی جان خطرے میں نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سنیچر کی صبح میڈیا ذرائع نے شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ کے علاقے خراب الجبر میں امریکی فوجی اڈے میں متعدد دھماکوں کی خبر دی تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے