ٹک ٹاک کا گروپ چیٹ فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

2685057-tik-1723563659-785-640x480.jpg

بیجنگ: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹِک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی پلیٹ فارم پر گروپ چیٹس کا فیچر شامل کرنے جارہی ہے جس میں 32 افراد شامل ہو سکیں گے۔

یہ فیچر 16 برس اور سے زیادہ عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ علیحدہ میسجنگ ایپ کھولے بغیر ٹک ٹاک شیئر کر سکیں گے۔

صارفین انباکس بٹن پر ٹیپ کر کے، چیٹ پر ٹیپ کرنے کے بعد اپنے دوستوں کا انتخاب کر کے گروپ چیٹ شروع کر سکتے ہیں۔

واضح رہے آپ صرف اس وقت کسی گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں جب آپ کو کسی ایسے فرد کی جانب سے دعوت نامہ ملے جن کو آپ فالو کرتے ہوں۔ مزید یہ کہ اگر آپ کسی کو پلیٹ فارم پر میسج کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوں تو آپ کو ان کی جانب سے کوئی دعوت موصول نہیں ہوگی۔

18 برس سے کم عمر صارفین کے لیے قواعد کچھ مختلف ہیں۔ یہ صارفین صرف تب گروپ چیٹ میں شامل ہوسکتے ہں جب کم از کم ایک فرد اس گروپ میں شامل ہو جو ان کو فالو بیک کرتا ہو۔ وہ نوجوان جو گروپ چیٹ تشکیل دیں گے ان کو بذاتِ خود گروپ میں شامل ہونے کی درخواست کو دیکھنا اور منظور کرنا پڑے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے