امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ایران گیس پائپ لائن پروجکٹ کی تکمیل کا مطالبہ کیا ہے

171335987.jpg

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس پروجکٹ کی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں ملک کا توانائی کا بحران دور کرنے میں حکومت کی ناکامی پر سخت تنقید کی ۔

اس رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ عوام کے اندر بجلی اور گیس کے سنگین اخراجات برداشت کرنے کی توانائی نہیں ہے او توانائی کا سنگین بحران دور کرنے کے حوالے سے حکومت کے اقدامات موثر نہیں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہاہے کہ ہم ایران کے توانائی کے منابع کی مدد سے ملک کی بجلی اور گیس کی پچیس فیصد ضرورت پوری کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجکٹ کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ کرے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے اقتصاد اور توانائی کے ماہرین اورسیاسی رہنماؤں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد سے بالخصوص گیس پائپ لائن پروجکٹ کی تکمیل کے ذریعے توانائی کے بحران کو دور کرنے کی کوشش کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے