امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو وارننگ دے دی

hafiz.webp

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے 41 دن میں عوام کو ریلیف نہیں دیا تو ڈی چوک سے کسی کو نہیں روک سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں مہنگائی، بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ عوام ٹیکسوں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں اور 25 کروڑ عوام کا کوئی ترجمان نہیں ہے۔ ملک میں کوئی اپوزیشن اور حکومت نہیں ہے۔ ہم نے کارکنوں سے کہا کہ وہ طویل جدوجہد کے لئے تیار رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے