"الاقصی طوفان” کے بعد سے صیہونی حکومت کی ناکامیوں کی تلافی ممکن نہیں ، ترجمان وزارت خارجہ

171281046.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے جرائم اور بہیمانہ قتل عام کے باوجود الاقصی طوفان آپریشن سے لے کر اب تک صیہونی حکومت کی اسٹریٹجک ناکامیوں کی تلافی کبھی نہیں ہو گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا : کسی بھی جگہ یا وقت فلسطینیوں کا ہولناک اجتماعی قتل عام، صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ ماہیت، اس سفاک حکومت کے حامیوں کا غیر انسانی چہرہ اور امریکہ اور کچھ یورپی ملکوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے نعروں کا جھوٹ کھل کر سامنے آ رہا ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: یقیناً ان جرائم اور فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کے باوجود الاقصی طوفان آپریشن کے وقت سے لے کر اب تک صیہونی حکومت کو جن اسٹریٹجک ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کی تلافی نہیں ہو گی۔

کنعانی نے زور دیا کہ صیہونی حکومت کی درندگی میں اضافہ جو امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی براہ راست اور وسیع حمایت سے جاری ہے، اپنی تباہی کے خطرے سے اس سفاک حکومت کے خوف و ہراس کی علامت ہے۔ خطے اور دنیا میں اسرائیلی حکومت کے سانس لینے کی جگہ دن بدن تنگ ہوتی اور اس حکومت کے خلاف عالمی غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے، اسرائیلی معاشرے اور اشرافیہ میں مایوسی گہری ہوتی جا رہی ہے اور تاریک مستقبل کی جانب سے ناامید بڑھتی جا رہی ہے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: اس غیر مساوی جنگ میں فتح، خالص، ماضی رکھنے والی اور تاریخی قوم فلسطینیوں کی ہوگی ۔ غم زدہ لیکن صابر و پر عزم فلسطینی قوم سے کہنا چاہیے کہ تھوڑا صبر کریں ، صبح ہونے والی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے