صیہونی فوج کے سربراہ کے نام غزہ سے واپس آنے والے فوجی افسروں کا خط

171330956.jpg

غزہ کی جنگ میں خدمات انجام دینے والے صیہونی حکومت کے متعدد افسروں نے اس حکومت کے آرمی چیف آف اسٹاف کے نام ایک خط میں اس بات پر زور دیا ہے کہ 10 ماہ سے زائد جنگ کے باوجود وہ ابھی تک فتح سے دور ہیں۔

صیہونی حکومت کے چینل 14 نے غزہ میں لڑنے والے صیہونی فوجی افسران کی طرف سے چیف آف آرمی اسٹاف کو بھیجے گئے خط کا انکشاف کیا ہے۔

اپنے خط میں، صیہونی فوجی افسران نے زور دیا کہ غزہ کی صورتحال ابھی تک فتح سے بہت دور ہے، اور وہ فوج کے اعلی عہدوں کے بار بار کے اس بیان سے حیران ہیں کہ فتح قریب ہے۔

انہوں لکھا ہے: "ہم جو میدان سے آئے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ صورتحال ابھی بھی فتح سے بہت دور ہے۔ دشمن کے پاس اب بھی غیر معمولی صلاحیتیں، ڈرونز اور سرنگوں کا ایک بہت بڑا انفراسٹرکچر موجود ہے۔

اس سے قبل بھی نیتن یاہو اور بعض صیہونی حکام کے اس دعوے کے جواب میں کہ غزہ کی جنگ میں فتح قریب ہے، صیہونی حکومت کی ریزرو فورس کے جنرل اسحاق بریک نے بھی کہا تھا کہ غزہ میں فیصلہ کن فتح حاصل کرنا ممکن نہیں ہے، یہ ایک وہم ہے اور اسرائيلی حکام اپنے اس قسم کے بیانوں سے عوام کو دھوکا دے رہے ہيں۔

اسحاق بریک نے کہا تھا کہ حماس کا عسکری اور سیاسی ڈھانچہ اب بھی غزہ میں کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا : "حماس کے ہاتھ میں اب بھی حکومت ہے، سرنگیں اب بھی ان کے کنٹرول میں ہیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے