صیہونی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے، علی باقری

171325491.jpg

صیہونی حکومت کے غزہ کے ایک اسکول پر حملے اور 100 بے گناہ افراد کی شہادت پر ردعمل میں قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اقدام سے فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کے صیہونی حکومت کے ارادے پر کوئی شک باقی نہیں رہ جاتا۔

علی باقری کنی نے ہفتہ کی شب ایکس پر لکھا: مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر حکمرانی کرنے والے مجرم گروہ کا تازہ ترین جرم ایک اسکول پر حملہ کرنا جسے ایک پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا اور 100 سے زیادہ بچوں اور معصوم لوگوں کو صبح کے وقت قتل کرنا ہے جس کے بعد اب اس بات میں کوئی شک نہيں رہ جاتا کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا: صیہونی مافیا نام کی مکمل خباثت کے معاملے میں عالمی برادری کی جانب سے برتی جانے والی لاپروائی، خباثت کی توسیع اور ان تمام اقدار کی تباہی کا خیر مقدم کرنا ہے جسے ہم انسانی تمدن کے نام سے جانتے ہيں۔

باقری کنی نے مزید لکھا: تمام حکومتوں خصوصاً اسلامی حکومتوں کی مشترکہ اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل عام کو روکیں۔

قائم مقام وزیر خارجہ نے مزید لکھا: بلاشبہ وہ حکومتیں، خاص طور پر امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا، کہ جو غاصب کی ہر طرح سے مالی، اسلحہ جاتی اور سیاسی مدد کرکے اس کے قتل کی مشین کو چلانے والے کا کردار ادا کر رہے ہيں اور بڑی بے شرمی کے ساتھ اسے ‎سزا نہ دیئے جانے کی یقین دہانی کرا رہے ہيں، فلسطینیوں اور علاقائی عوام کے خلاف کئے جانے والے تمام جرائم میں شریک ہیں۔ علاقے اور دنیا کے عوام کبھی بھی صیہونی مافیائی گروہ کے جراغئم کو بھولیں گے نہيں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے